Pages

ہفتہ، 9 مئی، 2015

ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے والی 10غذائیں

ہم دن بھر جو کچھ کھاتے اور پیتے ہیں وہ خون میں شامل ہو کر ناصرف ہمیں توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ ہماری غذا بلاواسطہ یا بالواسطہ دماغی کارکردگی اور صلاحیت پر بھی اثرانداز ہوتی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چند غذاؤں کے باقاعدہ استعمال سے انسانی ذہنی کارکردگی میں 20 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں 10 ایسی غذاوں کے بارے میں جن کے استعمال سے یاداشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
بیری:
ذہنی دباؤ اورغصے کے باعث انسان کا دماغ اپنی عمر سے پہلے ہی سٹھیانا شروع ہوجاتا ہے، بیریوں میں موجود قدرتی اجزا تکسیدی دباؤ کے خلاف کارگر ثابت ہوتے ہیں اوراشتعالی کیفیت کے سدباب کے طورپرکام کرتے ہیں۔  بیریوں کا اخروٹ اور ناشپاتیوں کے ساتھ استعمال، انسانی دماغ کے خلیوں کو جوان رکھتا ہے،  جس سے دماغی کارکردگی اور سوچنے کی صلاحیت میں بہتری آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

کیلا:
دماغ کی بہترین کارکردگی کے لیے خون میں گلوکوز کی مقدار کم از کم 25 گرام ہونا ضروری ہے اور کیلا ایسا پھل ہے جس میں گلوکوز کی مطلوبہ مقدار موجود ہوتی ہے جو دماغی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

انڈے: 

وٹامن بی یادداشت کو بہتر بنانے اور دماغ کی جانب سے ردعمل کے وقت کو بہتر بناتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انڈے وٹامن بی سے بھرپور ہوتے ہیں۔


دہی
دہی انسانی جسم کے لئے کیلشیم، حمیات اور وٹامنز فراہم کرنے کا ایک آسان اور بہترین طریقہ ہے- ان اجزا کی بدولت دماغی صلاحیتوں کو فراغ ملتا ہے۔


مچھلی:
مچھلی اومیگا تھری ، پروٹین ، فولاد اور وٹامن بی کا خزانہ ہوتی ہے جودماغ کے دہرانے کےعمل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ  استدلال کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔


بینگن:
بینگن کا استعمال دماغ کے خلیوں اور پیغام رساں مالیکیولز کے درمیان رابطے کو بہتر بناتا ہے جس کےدماغ پر حیرت انگیز طور پرخوشگوار اثرات پڑتے ہیں۔

سبز چائے:
سبز چائے کا استعمال انسان کے اعصابی طنام کو بہتر بنانے کا سبب بنتا ہے۔

کچی گاجر
کچی گاجروں کواپنی روز مرہ خوراک کا باقاعدہ حصہ بنانے سے خون میں شکر کی مقدار متوازن رہتی ہے جو آپ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے۔

کافی:
کافی میں موجو د کیفین کا استعمال یادداشت اور آنکھوں پر اچھا اثرڈالتا ہے خصوصا ان لوگوں کے لیے جو گھنٹوں کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔

چاکلیٹ:
ڈارک چاکلیٹ کا استعمال ذہنی ارتکاز کو بہتر بناتا ہے، جب کہ دودھیا چاکلیٹ تصویری یاداشت، بولنے کی صلاحیت ، اور ردعمل میں بہتری لاتی ہے ۔
مکمل تحریر >>

لونگ:دوا بھی مصالحہ بھی

لونگ ایک جڑی بوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین دوا بھی ہےجس کا ذائقہ کڑوا اور تاثیرٹھنڈی ہوتی ہے

لونگ ایک جڑی بوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین دوا بھی ہےجس کا ذائقہ کڑوا اور تاثیرٹھنڈی ہوتی ہے. لونگ امراض چشم ، دانتوں کا مسئلہ، کھانسی، گیس، قے اور زیادہ پیاس لگنے کی تکلیف میں مفید ہے. 
فوائد:
عمل انہضام: کھانے کے بعد دو لونگ منہ میں رکھ کر چوستے رہنے سے پیٹ کا دردکم ہوتا ہے، آنتوں میں کھانے کی عمل انہضام رفتار بڑھتی ہےاور گیس رفع ہوتی ہے.
گٹھیا: اس کا تیل گٹھیا اور سر درد میں فائدہ مند ہوتا ہے. 
سانس کی بدبو: لونگ کھانے سے دانتوں کی بدبو، سانس کی بدبو میں راحت ملتی ہے.
کھانسی: کھانسی، زکام، سر درد میں لونگ، تلسی کے پتے اور ادرک والی چائے فائدہ کرتی ہے. لونگ کو منہ میں رکھ کر چوسنے سے کھانسی آنی بند ہو جاتی ہے.
استعمال
لونگ کا استعمال منجن، ٹوتھ پیسٹ، گولیوں، پاؤڈر اور چٹنی وغیرہ کے طور پر کیا جاتا ہے جو کہ ذائقہ اور مہک کو بڑھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے
مکمل تحریر >>