عقیدہ توحید
1:عقیدہ کا لغوی معنیٰ کیا ہے
جواب:عقیدہ لفظ "عقد" سے بنا ہے جس کا معنی ہیں باندھنا اور گرہ لگانا۔۔۔تو عقیدہ کا معنی ہوئے کہ باندھی اور گرہ لگائی ہو ئی چیز
2:سوال:عقائد کی تعریف کیجئے
انسان کے پختہ اور اٹل نظریات کو عقائد کہا جاتا ہے
3:اسلام کے بنیادی عقائدکتنے ہیں اور ان کے نام لکھیں
اسلام کے بنیادی عقائد 5 ہیں
توحید، رسالت ،ملائکہ اور آسمانی کتابوں پر ایمان لانا ، آخرت پر ایمان لانا
4:اسلامی عقائد میں سے سب سے پہلا عقیدہ کون سا ہے
جواب: عقیدہ توحید
5:عقیدے کی مثال کس چیز سے دی گئی؟
جواب:عقیدے کی مثال بیج اور عمل کی مثال پودے سے دی گئی ہے
6:اسلام کے بنیادی عقائد میں سے کسی آیت کا ترجمہ
ترجمہ: لیکن بڑی نیکی تو یہ ہے جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور سب (الہامی)کتابوں اور پیغمبروں پر
7:توحید کے لغوی معنی بتائیں
جواب:ایک ماننا ،یکتا جاننا
8:توحید کی اصطلاحی تعریف
اللہ تعالیٰ کے واحد ویکتا ہونے پر ایمان لانا اور صرف اسی کو عبادت کے لائق سمجھنا
9:عقیدہ توحید کی اقسام بیان کریں
جواب:توحید کی اقسام ۱۔توحید ربوبیت ۲۔توحید الوہیت ۳۔ توحید اسماء و صفات
10:توحید فی الذات کا مفہوم لکھیں
اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات میں واحد اور یکتا ماننا توحید فی الذات ہے
11:توحید فی الصفات کا مفہوم لکھیں
توحید فی الصفات کا مفہوم
اللہ تعالیٰ اپنی صفات میں واحد اور بے مثل ہے ،جن میں اس کا کوئی ہمسر نہیں، اس عقیدے کو توحید الصفات کہتے ہیں۔
12: توحید فی العبادت کا مفہوم
جواب:ہر قسم کی عبادت مثلا رکوع سجدہ اور اطاعت وغیرہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کے لائق ہے
13:اللہ تعالیٰ کی حکمت اور کاریگری کی نشانی کیا ہے
جواب:دن رات ،چاند ،سورج اور زمیں آسمان کا نظم وضبط یہ سب اللہ تعالیٰ کی حکمت و کاریگری کی نشانیاں ہیں
14:اگر کائنات میں 2 الہ ہوتے تو کیا ہوتا
جواب: اگر دو الہ ہوتے تو کائنات میں فساد برپا ہو جاتا
اگر ان دونوں (زمیں و آسمان) میں دو اللہ کے علاوہ کوئی معبود ہوتا تو تو ان دونوں میں فساد ضرور برپا ہو جاتا
15:سورہ اخلاص کا موضوع
جواب:سورہ اخلاص کا موضوع توحید ہے
16:سب سے پہلے انسان کون تھے
جواب: سب سے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام تھے۔
17: شرک کا لغوی مفہوم کیا ہے؟
جواب:لفظِ ’’شرک‘‘ شرکت سے بنا ہے جس کے معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات یا اس کی صفات میں اوروں کو شریک مانا جائے
18:شرک کا اصطلاحی مفہوم لکھیں
جواب:اللہ تعالیٰ کی ذات یا اس کی صفات یا اس کی صفات کے تقاضوں میں کسی کو اس کا حصہ دار یا شریک ٹھہرانا شرک کہلاتا ہے
19:قرآن کریم میں کس چیز کو ظلم عظیم کہا گیا
جواب: قرآن کریم میں شرک کو ظلم عظیم کہا گیا
20:وہ کون سا گناہ ہے جو ناقابل معافی قرار دیا گیا
جواب: شرک وہ گناہ ہے جو ناقابل معافی ہے
21:شرک کی اقسام بیان کریں
جواب: شرک کی 3 اقسام ہیں
1:شرک فی الذات 2: شرک فی الصفات 3: شرک فی العبادات
22:شرک فی الذات سے کیا مراد ہے
جواب: اللہ تعالیٰ کی ذات یا حقیقت میں کسی دوسرے کو شریک ٹھہرانا شرک فی الذات کہلاتا ہے
23: شرک فی الصفات سے کیا مراد ہے
جواب: اللہ تعالیٰ کی صفات مثلا علم قدرت یا ارادہ وغیرہ کو کسی دوسرے میں قدیم وازلی غیر متناہی ،وغیر فانی تسلیم کرنا شرک فی الصفات کہلاتا ہے
24:دنیا کا سب سے قدیم مذہب کون سا ہے؟
جواب: اسلام دنیا کا سب سے قدیم مذہب ہے
25: شرک فی لعبادات والافعال کسے کہتے ہیں؟
جواب: جو کام اللہ نے اپنی عبادت کیلئے مقرر فرما دیئے جیسا کہ سجدہ کرنا رکوع کرنا وغیرہ ان میں کسی دوسرے کو شریک کرنا شرک فی العبادت کہلاتا ہے
26:عقیدہ توحید کے انسانی زندگی پر 4 اثرات لکھیں
جواب: 1: عزت نفس 2: انکسار وعاجزی 3: وسعت نظر 4: رجائیت واطمینان قلب
27:شرک کے کوئی سے 4 نقصان لکھیں
جواب: شرک کے درج ذیل نقصانات ہیں
1: مشرک کے تمام اعمال ضائع ہو جاتے ہیں
2:مشرک پر جنت حرام ہو جاتی ہے
3:حرم شریف میں داخلہ ممنوع ہو جاتا ہے
4:دعاء مغفرت کی ممانعت
28:عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام تینوں خدا ہیں ، اس عقیدے کو عقیدہ تثیلث کہاجاتاہے
29:عیسائی کس کو خدا کا بیٹا قرار دیتے ہیں
جواب: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو
30یہودی کس کو خدا کا بیٹا قرار دیتے ہیں
جواب:عزیر علیہ السلام کو
31:مجوسی کتنے خداؤں کو مانتے ہیں
:مجوسی دو خدا مانتے ہیں، ایک خدا وہ جو خیر اور بھلائی کا پیدا کرنے والا ہے اس کو یزدان کہتے ہیں، دوسرا خدا جو ہر برائی اور شر کو پیدا کرتا ہے، اس کا نام اہرمن ہے
33: قرآن کریم میں کن لوگوں کو ناپاک کہاگیا ہے
قرآن کریم میں مشرکین کو ناپاک کہا گیا ہے
1 تبصرے:
ریاستہائے متحدہ اور پوری دنیا میں عظیم الہومناٹی آرڈر کی طرف سے سلام ، یہ ایک کھلا موقع ہے کہ آپ اپنے کھوئے ہوئے خوابوں کی بازیافت کرنے کے لئے ، ILLUMINATI آرڈر کے بھائی چارے میں شامل ہوسکیں ، اور یہ بھی جہاں آپ دولت اور خوشی کی روشنی دیکھ سکتے ہو۔ کسی بھی خون کی قربانی. اور گذشتہ کئی سالوں سے ہمارے پاس عالمی رہنما ، ملی لائرز ، بلینئرئرز ، سائنسدان ، سپر اسٹارز اور زندگی کے تمام کام ، آپ کی ریس ، مذہب اور نسلی امتیاز سے متعلق دنیا بھر میں آپ کا استقبال ہے ، آپ کو فیم اینڈ ورلڈ کے ہال میں خوش آمدید۔
برائے مہربانی ہمیں اپنے نجی میل پر لکھیں: گریٹیلیومینیٹ 99@gmail.com۔
سلام IEMLUMINATI UNITED STATES.666 کو سلام۔
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔